4 اکتوبر 2012 - 20:30

افغانستان ميں امريکا اور نيٹو کے فوجيوں کے خلاف مشتعل افغان پوليس اور فوجيوں کے حملوں ميں اضافے کو لے کر امريکا اور نيٹو کے حکام سخت پريشان ہيں -

ابنا: افغانستان ميں امريکا اور نيٹو کےفوجي کمانڈر نے ايک بار پھر غيرملکي فوجيوں پر افغان فوجيوں اور پوليس کے حملوں پر اپني تشويش کا اظہار کيا ہے - افغانستان ميں تعينات نيٹو کي فوج کے کمانڈر جنرل الن نے کابل حکومت سے کہا ہے کہ وہ ايسي تدابير اپنائے جس کے ذريعے غيرملکي فوجي محفوظ رہيں اور وہ مارے نہ جائيں -جنرل آلن نے کہا کہ امريکي فوجيوں پر افغان فوجيوں کے بڑھتے ہوئےحملے وائٹ ہاؤس کے لئے ايک بڑي مشکل بنتےجارہے ہيں - اس درميان نيٹو کے سکريٹري جنرل فوگ راسموسن نے بھي کہا ہے کہ افغانستان اب غيرملکي فوجيوں کے لئے بہت زيادہ غير محفوظ ہوگيا ہے - انہوں نے اپنے ايک انٹرويو ميں کہا کہ غيرملکي فوجي اب افغانستان ميں کسي بھي طرح سے محفوظ نہيں ہيں -   نيٹو کے کمانڈر اور سکريٹري جنرل کے يہ بيانات ايک ايسے وقت سامنے آئےہيں جب افغانستان کےعوام ، علماء اور ديگر گروہ بارہا ملک گير مظاہرے کرکے اپنے ملک سے غاصب فوجوں کے نکل جانے کا مطالبہ کرچکے ہيں - افغان عوام کا کہنا ہے کہ ملک ميں بدامني کي اصل وجہ غيرملکي افواج کي موجودگي ہے - اس درميان افغانستان کے جنوبي علاقے ميں ايک اور غيرملکي فوجي کے مارے جانے کي اطلاع ہے - نيٹو نے اس غيرملکي فوجي کے مارے جانے کي تصديق کي ہے مگر اس کي شہريت کے بارے ميں کچھ نہيں کہا ہے اور نہ ہي  يہ بتايا ہے کہ کس مقام پر اس فوجي کو ہلاک کيا گياہے.

.....

/169